تاریخ شائع کریں2020 3 August گھنٹہ 23:54
خبر کا کوڈ : 471434

بڑی طاقتوں کی اندازے کی غلطیوں کے بھیانک نتائج برآمد ہوئے ہیں: ظریف

عراق پر امریکا کے حملے کو بڑی طاقتوں کی اندازے کی غلطیوں کا ایک نمونہ ہے۔
بڑی طاقتوں کی اندازے کی غلطیوں کے بھیانک نتائج برآمد ہوئے ہیں: ظریف
وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ نئے عالمی نظام کے عمل میں بڑی طاقتوں نے اندازے کی جو غلطیاں کی ہیں ان کے بھیانک نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے پیر کے روز تہران یونیورسٹی میں ویڈیو لنک کے ذریعے تقریر کرتے ہوئے عراق پر امریکا کے حملے کو بڑی طاقتوں کی اندازے کی غلطیوں کا ایک نمونہ بتایا اور کہا کہ شروع سے ہی یہ بات واضح تھی کہ یہ جنگ دنیا میں انتہا پسندی میں اضافے کا سبب بنے گی۔

انھوں نے یورپی ملکوں کے لیے سب سے بڑا موجودہ چیلنج، مہاجرت کو بتایا اور کہا کہ یہ چیلنج قوم پرستی، شدت پسند قوم پرستی، معاشی عدم مساوات اور دیگر مسائل کا سبب بنے گا لہذا غربت کا عالمی حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے دہشت گردی اور نیویارک میں گيارہ ستمبر کے واقعے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی بھی ایک عالمی چیلنج ہے اور دنیا میں کوئي بھی اکیلے ہی امن و سلامتی قائم نہیں کر سکتا، ہر ملک کی سلامتی، دوسرے ملکوں کی سلامتی ہے اور اسی وجہ سے دنیا میں سیکورٹی کا قیام اجتماعی کوششوں کا متقاضی ہے۔

ظریف نے کہا کہ امریکہ جیسے بعض ممالک نے پچھلے اصولوں اور اپنی فوجی برتری کے ساتھ حالات کو اپنے کنٹرول میں لینے کی کوشش کی لیکن ان کا رویہ، المیے پر منتج ہوا۔
https://taghribnews.com/vdcc1sq002bqm08.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ