QR codeQR code

کوسووا کے وزیر اعظم میں کورونا وائرس کی تصدیق

3 Aug 2020 گھنٹہ 23:42

یورپی ملک کوسووا کے وزیر اعظم آوداللہ ہوتی نے چند علامتیں ظاہر ہونے اپنا کورونا ٹیسٹ کرایا جو کہ مثبت آیا ہے۔


یورپی ملک کوسووا کے وزیر اعظم آوداللہ ہوتی نے چند علامتیں ظاہر ہونے اپنا کورونا ٹیسٹ کرایا جو کہ مثبت آیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھی کوسووا کے وزیراعظم نے کھانسی اور دیگر علامتیں ظاہر ہونے پر اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا جو کہ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو 14 دنوں کے لیے گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے تاہم اس دوران وہ فرائض منصبی آن لائن ادا کرتے رہیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک اپنی پوسٹ میں کوسووا کے وزیراعظم نے تحریر کیا کہ معمولی کھانسی کے علاوہ مجھے اور کوئی تکلیف نہیں ہے۔ آج سے خود کو 14 دن کے لیے آئسولیٹ کر رہا ہوں۔ مجھ سے حال ہی میں ملنے لوگ بھی اپنا ٹیسٹ کرائیں۔

واضح رہے کہ 18 لاکھ سے زائد آبادی والے کوسووا میں اب تک 9 ہزار افراد میں کووڈ-19 کی تشخیص ہوئی ہے اور اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 249 ہوگئی ہے۔ حکومت کو عوام کی جانب سے کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ناکافی اقدامات پر تنقید کا سامنا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 471432

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/471432/کوسووا-کے-وزیر-اعظم-میں-کورونا-وائرس-کی-تصدیق

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com