تاریخ شائع کریں2020 3 August گھنٹہ 19:20
خبر کا کوڈ : 471410

عراق: داعش دہشت گرد گروہ نہایت کمزور ہو چکا ہے:علی الحسینی

عراق کی دیگر سیکورٹی فورسس کی ہم آہنگی سے داعش کے باقی ماندہ عناصر کا بھی پتہ لگا کر ان کا پیچھا کیا جا رہا ہے
عراق: داعش دہشت گرد گروہ نہایت کمزور ہو چکا ہے:علی الحسینی
رپورٹ کے مطابق عراق کی الحشدالشعبی کے شمالی محاذ کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ علی الحسینی نے اعلان کیا ہے کہ حشدالشعبی کے جوانون کی فوجی کارروائیاں مکمل امن و سیکورٹی کے قیام ، داعش دہشتگرد گروہ کے باقی ماندہ عناصر کا پیچھا کرنے اور ان کے اہم خفیہ اڈوں کو تباہ کرنے کا باعث بنی ہیں ۔ 

الحشدالشعبی کے عہدیدار علی الحسینی نے کہا ہے کہ حشدالشعبی کے جوانوں نے گذشتہ دنوں انٹیلیجنس اور سیکورٹی کارروائیاں انجام دے کر شمالی عراق کو حادثوں سے بچا لیا ۔ علی الحسینی نے مزید کہا کہ داعش دہشت گرد گروہ نہایت کمزور ہو چکا ہے اور عراق کی دیگر سیکورٹی فورسس کی ہم آہنگی سے داعش کے باقی ماندہ عناصر کا بھی پتہ لگا کر ان کا پیچھا کیا جا رہا ہے 

عراق کی مشترکہ آپریشنل کمانڈ نے بھی داعش کے باقیات کا مقابلہ کرکے ان کا قلع قمع کرنے کے لئے نئی حکمت عملی تیار کرنے کی خبر دی ہے۔ 

عراق کی مشترکہ آپریشنل کمانڈ کے ترجمان تحسین الخفاجی نے اس ملک کی سرکاری نیوز ایجنسی واع کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ داعش سے وابستہ دہشتگرد گروہ اور اس کے سرگرداں عناصر موسم گرما اور کورونا پھیلنے کے باعث ملک میں پیدا ہونے والے خاص حالات سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے دہشتگردانہ کارراوئیاں کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ 

تحسین الخفاجی نے دہشتگردوں کا آسانی سے پتہ لگانے کے لئے تھرمل کیمروں کا استعمال کرنے کی خبر دیتے ہوئے  کہا کہ  ملک کی تمام سیکورٹی ایجنسیاں داعش کے باقیات کا پتہ لگانے کے لئے اپنی سرگرمیاں تیز کر رہی ہیں اور وہ جاسوس طیاروں کے ذریعے مزید مشترکہ کارروائیاں انجام دیں گی۔ 

نودوہزار سترہ میں داعش کی شکست کے باوجود عراق کے بعض علاقوں میں داعش کے باقیات موجود ہیں اور گاہے بگاہے دہشتگردانہ کارروائیاں انجام دیتے رہتے ہیں ۔

عراق کی وزارت داخلہ کے اعلان کے مطابق مئی اور جون دوہزار بیس کے دوران عراقی فورسس اور الحشدالشعبی کی کارروائیوں میں داعش کے ساتھ جڑے ہوئے تقریبا چار سو انیس دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcgqq9tzak9ut4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ