تاریخ شائع کریں2020 3 August گھنٹہ 19:16
خبر کا کوڈ : 471409

پاکستان کی امریکہ و مغربی ملکوں پر تنقید

مغربی ملکوں کی سیاسی چال بازیوں اور بین الاقوامی قوانین کی پابندی نہ کرنے سے خود ان کا ہی اپنا ریکارڈ خراب ہو گا۔ مشاہد حسین
پاکستان کی امریکہ و مغربی ملکوں پر تنقید
پاکستان کی سینیٹ کے خارجہ تعلقات کمیشن کے سربراہ نے بین الاقوامی ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد میں مغربی ملکوں کے لیت و لعل اور امریکہ کی خلاف ورزیوں پر کڑی تنقید کی ہے۔

مشاہد حسین سید نے پیر کے روز ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں مغربی ملکوں کی سیاسی چال بازیوں اور بین الاقوامی قوانین کی پابندی نہ کرنے سے خود ان کا ہی اپنا ریکارڈ خراب ہو گا۔

انھوں نے کہا کہ بین الاقوامی ایٹمی معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی کے بعد یورپی فریق ممالک امریکی دباؤ کے مقابلے میں جھک گئے اور وہ اپنے وعدوں پر عمل نہیں کر رہے ہیں۔

سینیٹر مشاہد حسین سید نے اسی طرح ایران کے ماہان ایئر کے مسافر بردار طیارے کی راہ میں امریکی جنگی طیاروں کی مزاحمت کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ شہری ہوابازی کے بین الاقوامی قوانین کو پیروں تلے روندنا اور کسی بھی ملک کے خلاف جارحانہ رویہ اختیار کرنا بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

انھوں نے ایران اور چین کے پچیس سالہ اسٹریٹیجک سمجھوتے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان ایسے ہر منصوبے کا خیرمقدم کرتی ہے جو علاقائی تعلقات میں توسیع کا باعث بن سکتا ہے۔
https://taghribnews.com/vdce7z8eojh8fei.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ