تاریخ شائع کریں2020 3 August گھنٹہ 19:11
خبر کا کوڈ : 471408

ایرانی موبائل کیمرے کی مدد سے بیس سیکنڈ سے کم میں کورونا کی تشخیص

ایک ایرانی کمپنی نے کورونا وائرس کا پتہ لگانے کے لئے استعمال ہونے والے موبائل کیمرا تیار کر کے مارکیٹ میں متعارف کرا دیا ہے۔
ایرانی موبائل کیمرے کی مدد سے بیس سیکنڈ سے کم میں کورونا کی تشخیص
ایک ایرانی کمپنی نے کورونا وائرس کا پتہ لگانے کے لئے استعمال ہونے والے موبائل کیمرا تیار کر کے مارکیٹ میں متعارف کرا دیا ہے۔  

ایران کی ایک آئی ٹی کمپنی کے ڈائرکٹر سہیل صادقیان نے کورونا وائرس میں مبتلاء افراد کا پتہ لگانے کے لئے سینے کے ایکسرے کی ضرورت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس موبائل کیمرے کو اسمبل کرنے کا لائسنس مل گیا ہے اور اب اس پروڈکٹ کو مستقل طور پر تیار کیا جا سکے گا ۔

سہیل صادقیان نے بتایا کہ مغربی ایشیا میں پہلی بار موبائل کیمرے کی انڈی پنڈنٹ پروڈکشن انجام پائے گی۔سہیل صادقیان نے کہا کہ جن مریضوں کے اندر ریڈیو گرافی اور سی ٹی اسکن وارڈ تک پہنچنے کی طاقت نہیں ہوتی ان تک اس کیمرے کو پہنچایا جا سکتا ہے اور چند سیکنڈ سے بھی کم وقت میں کیمرے کے مانیٹر پر ریڈیوگرافی کی تصویر دیکھی جا سکتی ہے ۔

ایسے وقت میں جب امریکہ نے تہران کے خلاف میڈیکل شعبے اور دواؤں پر بھی پابندی عائد کردی ہے ، ایرانی سائنس داں کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے ملکی ضرورت کے میڈیکل ساز و سامان خود تیار کر رہے ہیں ۔
https://taghribnews.com/vdcdzf0ojyt05o6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ