تاریخ شائع کریں2020 2 August گھنٹہ 19:21
خبر کا کوڈ : 471285

پاکستان : کورونا وائرس کے نئے کیسز میں ریکارڈ کمی ہوگئی،

پاکستان میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 48 ہزار 577 ہوگئی جس کے بعد فعال کیسز کی تعداد کم ہو کر 25 ہزار 146 رہ گئی۔
پاکستان : کورونا وائرس کے نئے کیسز میں ریکارڈ کمی ہوگئی،
پاکستان  میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں ریکارڈ کمی ہوگئی، 24 گھنٹوں میں 553 کیسز ریکارڈ ہوئے اور 6 اموات ہوئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 14 ہزار 3 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک مجموعی طور پر 20 لاکھ 10 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

گزشتہ روز کورونا کے مزید 6 مریض جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اس وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 5 ہزار 976 ہوگئی ہے۔

24 گھنٹوں کے دوران 553 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 79 ہزار 699 تک جا پہنچی ہے۔

سندھ میں کورونا کے سب سے زیادہ مصدقہ مریض ہیں جن کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 21 ہزار 309 ہے، پنجاب 93 ہزار 173، خیبر پختونخوا میں 34 ہزار 160، اسلام آباد میں 15 ہزار 52، بلوچستان میں 11 ہزار 762، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 157 اور آزاد کشمیر میں 2 ہزار 86 افراد متاثر ہیں۔

کورونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 48 ہزار 577 ہوگئی جس کے بعد فعال کیسز کی تعداد کم ہو کر 25 ہزار 146 رہ گئی۔
https://taghribnews.com/vdcg7q9tnak9ux4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ