تاریخ شائع کریں2020 2 August گھنٹہ 19:19
خبر کا کوڈ : 471284

کراچی میں بارشوں سے نقصانات پر افسوس ہے، جنرل محمد افضل

کراچی کے مسائل کو سمجھنے کی ضرورت ہے تب ہی مسائل حل ہوں گے اور کراچی کے اسٹیک ہولڈرز مل کر کام کریں تو مسائل حل ہو سکتے ہیں۔
کراچی میں بارشوں سے نقصانات پر افسوس ہے، جنرل محمد افضل
پاکستان کے شہر کراچی کے چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹننٹ جنرل محمد افضل کا کہنا ہے کہ کراچی کے مسائل کو سمجھنے کی ضرورت ہے تب ہی مسائل حل ہوں گے۔

چئیرمین این ڈی ایم اے لیفٹینٹ جنرل محمد افضل نے نیوز کانفرس میں کہا کہ کراچی میں بارشوں سے نقصانات پر افسوس ہے،  کراچی کے بڑے نالے این ڈی ایم اے کو دیے گئے ہیں، کراچی میں 24 سے 26 اگست تک بارش کا سسٹم موجود رہے گا اور 7 سے 9 اگست تک کراچی میں بارش کا امکان ہے۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ کراچی کے ندی نالوں کے اطراف بہت سی تجاوزات قائم ہو چکی ہیں، کراچی کے نالوں میں سیوریج کا نظام درست نہیں، کراچی میں ہر روز بیس ہزار ٹن سالڈ ویسٹ پیدا ہو رہا ہے، دنیا بھر میں سالڈ ویسٹ آمدنی کا ذریعہ ہوتا ہے ہمارے ہاں زحمت بن جاتا ہے۔

لیفٹینٹ جنرل محمد افضل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کراچی جا کر صورتحال کا جائزہ لینے کی ہدایت کی تھی، جب کراچی گیا تو بہت سا پانی اتر چکا تھا، کراچی میں گزشتہ بارش ایک گھنٹے میں 83ملی میٹر ہوئی، کراچی کے مسائل کو سمجھنے کی ضرورت ہے تب ہی مسائل حل ہوں گے اور کراچی کے اسٹیک ہولڈرز مل کر کام کریں تو مسائل حل ہو سکتے ہیں جب کہ آنے والی بارشوں سے کراچی کے شہریوں کو ریلیف دیا جائے گا۔
https://taghribnews.com/vdcfcydjjw6de0a.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ