QR codeQR code

پانچ اگست، کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن

2 Aug 2020 گھنٹہ 19:14

پانچ اگست کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اقوام متحدہ کے گرد ڈجیٹل انسانی زنجیر بنائی جائے گی۔


پانچ اگست کو مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اقوام متحدہ کے گرد ڈجیٹل انسانی زنجیر بنائی جائے گی۔

ہندو انتہا پسند پانچ اگست کو نیویارک میں بابری مسجد کی شہادت کا جشن منائیں گے جس کے ردعمل میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اقوام متحدہ کے گرد انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی۔

اسلامک سرکل آف نارتھ امریکا (اکنا) کی کونسل فار جسٹس کی جانب سے اس زنجیر کا اہتمام کیا گیا جس میں شمولیت کے لیے اس لنک پر دیے گئے فارم کو بھرنا ہوگا اور 5 اگست کو اس کی ویب سائٹ، یوٹیوب اور فیس بک پر براہ راست نشریات میں شرکت کرنی ہوگی۔

فارم پر کرنے والے ہر شخص کی جانب سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل خط بھیجا جائے گا جس میں کشمیریوں پر بھارت کے مظالم کی سخت مذمت کی جائے گی اور بھارتی قبضے کو ختم کرانے کا مطالبہ کیا جائے گا۔

ٹائمز اسکوائر نیویارک میں بھی ایک اور تنظیم ساسی کی جانب سے احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔ شرکاء پانچ اگست کوماسک پہن کر سماجی فاصلہ رکھتے ہوئے احتجاج کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 471283

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/471283/پانچ-اگست-کشمیریوں-سے-اظہار-یکجہتی-کا-دن

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com