تاریخ شائع کریں2020 2 August گھنٹہ 18:56
خبر کا کوڈ : 471280

وطن اور خطے کو غیر مستحکم کرنے کے دشمن کے ناپاک عزائم سے واقف ہیں۔باجوہ

اپنے وطن اور خطے کو غیر مستحکم کرنے کے دشمن کے ناپاک عزائم سے واقف ہیں تاہم پاک فوج مکمل طور پر تیار ہے،آرمی چیف پاکستان
وطن اور خطے کو غیر مستحکم کرنے کے دشمن کے ناپاک عزائم سے واقف ہیں۔باجوہ
پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ وطن اور خطے کو غیر مستحکم کرنے کے دشمن کے ناپاک عزائم سے واقف ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کھوئی رٹہ سیکٹر کا دورہ کیا اور اگلے مورچوں پر تعینات افسروں اور جوانوں کے ساتھ عید گزاری، آرمی چیف نے فوجیوں کے مورال، پیشہ وارانہ تیاریوں پر ان کی تعریف بھی کی۔
 
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ عیدالاضحیٰ قربانی کے عظیم فلسفے پر روشنی ڈالتی ہے اور غیرمشروط قربانی کا درس دیتی ہے، ایک سپاہی سے زیادہ قربانی کے سبق کو کوئی نہیں سمجھ سکتا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ اپنے وطن اور خطے کو غیر مستحکم کرنے کے دشمن کے ناپاک عزائم سے واقف ہیں تاہم پاک فوج مکمل طور پر تیار ہے، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت موجود ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے کہا کہ آئیے بھارتی مظالم کے تناظر میں کشمیریوں کا ہمیشہ ساتھ دینے کےعہد کی تجدید کریں، کشمیری جرات اور بہادری سے بھارتی ظلم و بربریت کا سامنا کررہے ہیں،کشمیری تمام تر رکاوٹوں کے باجود اپنے حق کے خودارادیت کے حصول کے لیے کوشاں ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcbw8bagrhbz5p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ