تاریخ شائع کریں2020 2 August گھنٹہ 18:47
خبر کا کوڈ : 471277

متحدہ عرب امارات نے برکہ جوہری پاور پلانٹ فعال کردیا،

متحدہ عرب امارات نے برکہ جوہری پاور پلانٹ فعال کردیا ہے جس کے ساتھ ہی وہ فعال جوہری پاور پلانٹ کا حامل پہلا ملک بن گیا ہے۔
متحدہ عرب امارات نے برکہ جوہری پاور پلانٹ فعال کردیا،
تیل کی دولت سے مالا مال متحدہ عرب امارات نے برکہ جوہری پاور پلانٹ فعال کردیا ہے جس کے ساتھ ہی وہ فعال جوہری پاور پلانٹ کا حامل پہلا ملک بن گیا ہے۔

یہ اعلان عیدالاضحیٰ کے موقع پر کیا گیا اور اس اقدام سے چند دن قبل ہی امارات مریخ پر مشن بھیجنے والا بھی عرب دنیا کا پہلا ملک بنا تھا۔

بین الاقوامی اٹامک انرجی ایجنسی میں امارات کے نمائندہ حماد الباقی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ برکہ نیوکلیئر انرجی پلانٹ پر واقع متحدہ عرب امارات کے پہلے جوہری ری ایکٹر نے کامیابی کے ساتھ کام شروع کردیا ہے۔

انہوں نے فتح کی علامت کے طور پر ہاتھ بلند کیے ہوئے تکنیکی ماہرین کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ قوم کے لیے ایک تاریخی موقع ہے جہاں ہماری سوچ قوم کو نئی صاف توانائی فراہم کرنا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم اور حاکمِ دبئی شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے بھی ایک ٹوئٹ میں عرب دنیا کے اس پہلے جوہری پاور پلانٹ کے فعال ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس کے چار یونٹوں میں سے پہلے یونٹ میں کامیابی سے جوہری ایندھن بھر دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ عرب دنیا میں جوہری توانائی کا پہلا پُرامن ری ایکٹر ہے اور یو اے ای دنیا میں محفوظ، صاف اور قابلِ اعتماد بجلی کے حصول کے لیے جوہری توانائی کا پلانٹ نصب کرنے والا دنیا کا 33واں ملک ہے۔
https://taghribnews.com/vdchqznkq23nqid.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ