تاریخ شائع کریں2020 2 August گھنٹہ 17:58
خبر کا کوڈ : 471270

ترکی کو عرب ممالک کے امور میں مداخلت سے باز رہنے کا انتباہ: متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات نے ترکی کو عرب ممالک کے امور میں مداخلت کرنے سے باز رہنے کا انتباہ جاری کیا ہے۔
ترکی کو عرب ممالک کے امور میں مداخلت سے باز رہنے کا انتباہ: متحدہ عرب امارات
الجزیرہ کے حوالے سے خبر ہے کہ متحدہ عرب امارات نے ترکی کو عرب ممالک کے امور میں مداخلت کرنے سے باز رہنے کا انتباہ جاری کیا ہے۔  لیبیا سے متعلق ترکی کے بیان پر متحدہ عرب امارات نے ترکی کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کو عرب ممالک کے امور میں مداخلت کرنے سے باز رہنا چاہیے۔

متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش نے سلطنت عثمانیہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ترکی اب عثمانیہ دور کا خواب دیکھنا بھول جائے ترکی اب عثمانیہ  دور کی طرف نہیں پلٹ سکتا ۔

انور قرقاش کا کہنا تھا کہ ایسا رویہ ماضی کا حصہ ہے، ترکی کو عرب ممالک کے امور میںم داخلت سے باز رہنا چاہیے ورنہ اس کے سنگين نتائج برآمد ہوں گے۔

واضح رہے کہ ترکی نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے لیبیا میں خلیفہ حفترکی حکومت کی حمایت کرنے پر تنقید کی تھی۔ ترکی لیبیا میں اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ حکومت کے حق میں ہے جبکہ سعودی عرب اور امارات خلیفہ حفتر کی حمایت کررہے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdca06nyw49n0u1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ