QR codeQR code

یمنی عوام کے لئے انسانی طبی امدد پر ایران اور عمان کے شکرگزار ہیں

30 Jul 2020 گھنٹہ 15:48

یمنی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں یمنی وزیر صحت طہ المتوکل کی جانب سے لکھا ہے کہ ایران و عمان کی جانب سے یمنی عوام کو ارسال کی جانے والی انسانی طبی امدد پر ان کے شکرگزار ہیں۔

دوسری طرف تہران میں تعینات یمنی سفیر نے بھی ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں لکھا ہے کہ کرونا سے مقابلے کے لئے ایران اور دوسرے مقامات سے یمن ارسال کئے جانے والے طبی سامان کی کھیپ، جارح سعودی فوجی اتحاد کی جانب سے روڑے اٹکائے جانے اور متعدد مشکلات کھڑی کئے جانے کے باوجود بالآخر یمن پہنچ ہی گئی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ اقوام متحدہ بھی جارح قوتوں کے ساتھ مل چکی ہے جبکہ (یمن کے خلاف انجام دیئے جانے والے جرائم پر) اس کی شرمناک خاموشی، جنگ بندی اور محاصرہ ختم کرنے کی تمام درخواستوں کے خلاف ہے۔

خبر کا کوڈ: 470984

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/470984/یمنی-عوام-کے-لئے-انسانی-طبی-امدد-پر-ایران-اور-عمان-شکرگزار-ہیں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com