QR codeQR code

تکفیری دہشتگردوں کی شام سے انسانی اعضاء کی اسمگلنگ

30 Jul 2020 گھنٹہ 15:33

شام کے ٹیلی ویژن چینل کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے ادلب کے علاقے معرة النعمان میں گشت کے دوران دہشتگردوں کے دو ایسے ٹھکانوں کو دریافت کیا کہ جن میں انسانی اعضاء بکھرے ہوئے تھے


شام میں دہشتگرد گروہ اس ملک میں عوام کے قتل عام کے علاوہ انسانی اعضاء کی اسمگلنگ میں بھی ملوث تھے۔

شام کے ٹیلی ویژن چینل کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے ادلب کے علاقے معرة النعمان میں گشت کے دوران دہشتگردوں کے دو ایسے ٹھکانوں کو دریافت کیا کہ جن میں انسانی اعضاء بکھرے ہوئے تھے۔

اس رپورٹ کے مطابق شام میں دہشتگرد گروہ انسانی اعضاء خاص طور سے دل، جگر اور آنکھ کو شام سے ترکی لے جا کر فروخت کرتے تھے۔

شام کی فوج نے آپریشن کلین اپ کے موقع پر ایک ڈاکٹر کے گھر کی تلاشی لی جو دہشتگردوں کے ساتھ مل کر یہ کام کرتا تھا۔ اس گھر سے کئی انسانوں کے اعضاء ملے۔


خبر کا کوڈ: 470981

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/470981/تکفیری-دہشتگردوں-کی-شام-سے-انسانی-اعضاء-اسمگلنگ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com