{ADVERTISE_DOC_LOCATION_19_BLOCK} {ADVERTISE_DOC_LOCATION_20_BLOCK}
تاریخ شائع کریں۹ مرداد ۱۳۹۹ گھنٹہ ۱۴:۵۰
خبر کا کوڈ : 470971

افغان فوج سے جھڑپ میں 17 طالبان مارے گئے

افغان فوج نے عسکری کارروائی کی تیاری میں مصروف طالبان جنگجوؤں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 17 جنگجو ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے
افغان فوج سے جھڑپ میں 17 طالبان مارے گئے
افغان فوج نے عسکری کارروائی کی تیاری میں مصروف طالبان جنگجوؤں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 17 جنگجو ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ صوبے فریاب ایک جھڑپ میں 17 طالبان مارے گئے جب کہ ایک کمانڈر سمیت 11 اہلکار زخمی ہیں۔ طالبان جنگجو سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے کی تیاری کر رہے تھے کہ افغان فوج نے دھاوا بول دیا۔

افغان وزارت دفاع نے اپنے دعوے کے ثبوت میں فوری طور پر شواہد پیش نہیں کیے نہ ہی ہلاک اور زخمی ہونے والے طالبان جنگجوؤں کی شناخت ظاہر کی گئی ہے تاہم دیگر تفصیلات جلد ہی منظر عام پر لانے کا عندیہ دیا ہے۔

افغان طالبان کی جانب سے فوج کے حملے میں طالبان جنگجوؤں کی ہلاکتوں پر کسی قسم کا تبصرہ نہیں کیا گیا ہے تاہم آزاد ذرائع کے مطابق اس علاقے میں ایک بڑی جھڑپ ہوئی ہے جس میں دونوں جانب سے متضاد دعوے سامنے آئے ہیں۔

واضح رہے کہ آج ہی کابل حکومت اور طالبان نے عید الاضحیٰ کے احترام میں تینوں دن جنگ بندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید کے تینوں دن عسکری کارروائیاں اور ایک دوسرے  پر حملے نہیں کیے جائیں گے۔
http://www.taghribnews.com/vdchqvnkz23nqwd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس