QR codeQR code

ایران نے فوجی مشقوں کے دوران فرضی امریکی جنگی طیارہ تباہ کردیا

30 Jul 2020 گھنٹہ 14:44

سرکاری ٹیلی وژن پر فوجی مشق کی ویڈیو بھی نشر کی گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آبنائے ہرمز میں جنوب مشرق کی جانب سے حملے کا سگنل ریڈار سے ایرانی پاسداران انقلاب کو موصول ہوتا ہے  جس پر پاسداران انقلاب کے اہلکار کشتیوں اور ہیلی کاپٹر کے زریعے علاقے میں گشت شروع کردیتے ہیں۔


اسلامی جمہوریہ ایران کے پاسداران انقلاب فورس نے آبنائے ہرمز پر فوجی مشق کے دوران فرضی میزائل بردار امریکی طیارے کو نشانہ بناکر تباہ کر دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کی خلیج اومان اور خلیج فارس کے درمیان آبنائے ہرمز میں فوجی مشقوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایران نے فوجی مشق کے لیے فرضی امریکی طیارے بھی استعمال کیے جن میں ناکارہ میزائل بھی وجود تھے۔

ایران کے سرکاری ٹیلی وژن پر فوجی مشق کی ویڈیو بھی نشر کی گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آبنائے ہرمز میں جنوب مشرق کی جانب سے حملے کا سگنل ریڈار سے ایرانی پاسداران انقلاب کو موصول ہوتا ہے  جس پر پاسداران انقلاب کے اہلکار کشتیوں اور ہیلی کاپٹر کے زریعے علاقے میں گشت شروع کردیتے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک فرضی امریکا طیارہ حدود میں داخل ہوتا ہے اور میزائل داغتا ہے جسے پاسداران انقلاب کے اہلکار فضا میں ہی ناکارہ بنا دیتے ہیں اور طیارے کو تباہ کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔ اس فوجی مشق کے لیے بھاری اسلحہ اور جدید جنگی ساز و سامان استعمال کیا گیا تھا۔

 


خبر کا کوڈ: 470969

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/470969/ایران-نے-فوجی-مشقوں-کے-دوران-فرضی-امریکی-جنگی-طیارہ-تباہ-کردیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com