تاریخ شائع کریں2020 28 July گھنٹہ 17:55
خبر کا کوڈ : 470763

پاکستان: رکن قومی اسمبلی نے تحفظ اسلام ایکٹ کا آڑے ہاٹھوں لیا

آپ کسی کو ایک جبری قانون کے تحت پابند نہیں کرسکتے کہ " علیہ السلام" والوں کو بھی آپ " رضی اللہ عنہ " کہیں، ہم جو  علیہ السلام والے ہیں وہ ان شخصیات کو جو " علیہ السلام" ہیں ان کو " علیہ السلام" ہی کہتے رہیں گے اور جو رضی اللہ ہونگے ان کو ہم رضی اللہ ہی کہیں گے
پاکستان: رکن قومی اسمبلی نے تحفظ اسلام ایکٹ کا آڑے ہاٹھوں لیا
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما خاتون ممبر قومی اسمبلی اور سینئر سیاستدان غلام بی بی بھروانہ جوجھنگ سے کالعدم سپاہ صحابہ کے سربراہ احمد لدھیانوی کو شکست فاش دے کر اسمبلی میں پہنچی تھیں، آج ان کی اھلبیت (ع) کی حرمت کے دفاع میں اسمبلی میں دھواں دار تقریر۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں ایک بل پاس ہوا ہے جو ہم تمام اھلبیت (ع) رسول اللہ (ص) کے چاہنے والوں کی دل آزاری کا باعث بنا ہے۔ اس بل کو لانے والے کہتے ہیں کہ جو پنجتن پاک (ع) ہیں، جو چودہ معصومین (ع) ہیں ان کو بھی آپ رضی اللہ لکھیں۔

انہوں نے کہا کہ جو شرک اور کفر سے توحید و اسلام کی طرف پلٹ آئیں انہیں " رضی اللہ عنہ " کہا جاتا ہے اور جو معصومین (ع) ہیں، جو رسول اللہ (ص)  کا حصہ ہیں ان کو آپ علیہ السلام " کہہ سکتے ہیں نہ کہ " رضی اللہ عنہ " ۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ کسی کو ایک جبری قانون کے تحت پابند نہیں کرسکتے کہ " علیہ السلام" والوں کو بھی آپ " رضی اللہ عنہ " کہیں، ہم جو  علیہ السلام والے ہیں وہ ان شخصیات کو جو " علیہ السلام" ہیں ان کو " علیہ السلام" ہی کہتے رہیں گے اور جو رضی اللہ ہونگے ان کو ہم رضی اللہ ہی کہیں گے۔ لہٰذا ہم پنجاب اسمبلی میں پیش کئے جانے والے اس قانون کی جو کہ ایک پرائیویٹ آدمی کی طرف سے لایا گیا ہے اس کی مذمت کرتے ہیں"

یاد رہے خاتون رھنما غلام بی بی بھروانہ نے آج سے کچھ روز پہلے قومی اسمبلی میں جگر گوشہ رسول (ص) حضرت زھرا (س) کی شان میں گستاخی کرنے والے اور توہین رسالت (ص) کےمرتکب مولانا آصف جلالی کی مذمت میں بھی تقریر کی تھی اور ان کے خلاف تادیبی کاروائی کا بھی مطالبہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ پنجاب کے ضلع جھنگ کے  حلقہ این اے 115 سے قومی اسمبلی کی نشست جیتنے والی غلام بی بی بھروانہ کو علامہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے بھرپور حمایت حاصل رہی تھی۔
https://taghribnews.com/vdcg3z9twak9uu4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ