QR codeQR code

بھارت میں کورونا کا قتل عام مسلسل جاری

28 Jul 2020 گھنٹہ 17:43

بھارتی میڈیا نے مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے آج منگل کے روز جاری اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 47  ہزار 703 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرین کی تعداد 14 لاکھ 83 ہزار 154 ہوگئی ہے


بھارت کورونا وائرس میں مبتلا افراد کے حوالے سے دنیا کے ممالک کی فہرست میں بدستور تیسرے نمبر پر ہے۔

بھارتی میڈیا نے مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے آج منگل کے روز جاری اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 47  ہزار 703 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرین کی تعداد 14 لاکھ 83 ہزار 154 ہوگئی ہے۔

اسی کے ساتھ ہی 654 افراد کی ہلاکت کی وجہ سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 33 ہزار 425 ہوگئی ہے تاہم کورورنا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بھی مسلسل بڑھ رہی ہے اور اب تک 9 لاکھ 52 ہزار 743 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 66 لاکھ 46 ہزار 983 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 6 لاکھ 56 ہزار 608 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 57 لاکھ 58 ہزار 320 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 66 ہزار 576 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ ایک کروڑ 2 لاکھ 32 ہزار 55 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 470760

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/470760/بھارت-میں-کورونا-کا-قتل-عام-مسلسل-جاری

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com