QR codeQR code

امریکہ کی قومی سلامتی کے مشیر کورونا میں مبتلا ہو گئے

28 Jul 2020 گھنٹہ 17:39

امریکہ کی قومی سلامتی کے مشیررابرٹ اوبرائن کورونا میں مبتلا ہو گئے ہیں اور کئی روز سے وہ اپنے دفتر سے غائب ہیں اور قرنطینہ میں چلے گئے ہیں


امریکہ کی قومی سلامتی کے مشیر کورونا میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

بلومبرگ خبر رساں ایجنسی نے امریکہ کے آگاہ ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ امریکہ کی قومی سلامتی کے مشیررابرٹ اوبرائن کورونا میں مبتلا ہو گئے ہیں اور کئی روز سے وہ اپنے دفتر سے غائب ہیں اور قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ رابرٹ اوبرائن اپنی فیملی کے ساتھ ایک بیٹھک کے دوران کورونا میں مبتلا ہوئے۔

واضح رہے کہ امریکہ اس وقت کورونا میں مبتلا اور اسی طرح ہلاکتوں کے حوالے سے پوری دنیا میں سرفہرست ہے۔

کئے جانے والے ایک سروے نتائج سے بھی پتہ چلتا ہے کہ امریکہ کے نصف سے زائد عوام کورونا وائرس کا مقابلہ کئے جانے میں امریکی صدر ٹرمپ کی کارکردگی سے بالکل مطمئن نہیں ہیں اور ان کے اقدامات کو ناقابل قبول قرار دیتے ہیں۔ اسی طرح ان سروے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ امریکہ کے 70 فیصد عوام کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں اپنی ریاستوں کے گورنروں پر ٹرمپ سے کہیں زیادہ اعتماد کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 470759

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/470759/امریکہ-کی-قومی-سلامتی-کے-مشیر-کورونا-میں-مبتلا-ہو-گئے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com