تاریخ شائع کریں2020 28 July گھنٹہ 17:37
خبر کا کوڈ : 470758

نیا عالمی نظام مکمل طور پر مغربی نہیں ہوگا

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کل تہران یونیورسٹی آف ورلڈ اسٹڈیز میں انگریزی زبان میں آن لائن براہ راست گفتگو میں بیسویں صدی کے اہم واقعات جیسے پہلی اور دوسری عالمی جنگ اور سرد جنگ سمیت تنازعات کو روکنے میں مغربی پالیسیوں کی ناکامی کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ایران میں اسلامی انقلاب اور ناوابستہ تحریک سرد جنگ سے بچنے کی کوششیں تھیں
نیا عالمی نظام مکمل طور پر مغربی نہیں ہوگا
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ پچھلے 30 برسوں کے دوران جنگوں، زبردست تبدیلیوں اور بین الاقوامی برادری میں تباہ کن واقعات دیکھنے کو ملے لیکن کورونا وائرس کے بعد نیا عالمی نظام مکمل طور پر مغربی نہیں ہوگا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کل تہران یونیورسٹی آف ورلڈ اسٹڈیز میں انگریزی زبان میں آن لائن براہ راست گفتگو میں بیسویں صدی کے اہم واقعات جیسے پہلی اور دوسری عالمی جنگ اور سرد جنگ سمیت تنازعات کو روکنے میں مغربی پالیسیوں کی ناکامی کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ایران میں اسلامی انقلاب اور ناوابستہ تحریک سرد جنگ سے بچنے کی کوششیں تھیں۔

محمد جواد ظریف نے کہا کہ امریکہ نے غلط  تخمینہ لگایا اور اس وقت کے امریکی صدر کی طرف سے نیو ورلڈ آرڈر کا اعلان اور مداخلت کی پالیسی، امریکہ کی بہت بڑی غلطی تھی۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے ایک نیا ورلڈ آرڈر بنانے کے لئے مزید ایک ارب ڈالر خرچ کیے لیکن پھر بھی ناکام رہا۔

محمد جواد ظریف نے کہا کہ دنیا کی تاریخ میں، پرانا آرڈربری طرح ناکام ہوا اور نئے آرڈر نے بڑے پیمانے پر خونریزی سے اس کی جگہ لے لی۔
https://taghribnews.com/vdcamwnya49n001.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ