تاریخ شائع کریں2020 27 July گھنٹہ 20:05
خبر کا کوڈ : 470658

عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ عید الاضحی احتیاطی تدابیرکے ساتھ منائیں۔۔ عمران خان

عیدالاضحی اورمحرم الحرام پراحتیاط نہ کی گئی توکورونا کیسزمیں اضافہ ہوسکتا ہے۔ وزیراعظم پاکستان
عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ عید الاضحی احتیاطی تدابیرکے ساتھ منائیں۔۔ عمران خان
وزیراعظم پاکستان عمران خان کا کہنا ہے کہ عیدالاضحی اورمحرم الحرام پراحتیاط نہ کی گئی توکورونا کیسزمیں اضافہ ہوسکتا ہے۔

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ دنیا میں ہماری پہلی حکومت تھی جسے سمجھ آگیا تھا کہ جب آپ کے ملک میں غربت ہوتو ہمیں کس طرح اس کورونا وبا سے لڑنا ہوگا، ہم نے جواقدامات اٹھائے ان سے کورونا کیسزمیں کمی آئی، 3 دن کے دوران ملک میں وائرس سے سب سے کم اموات ہوئیں،  شروع میں ہم پر دباؤ ڈالا گیا کہ ہم مکمل لاک ڈاؤن کریں لیکن ہمارا اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ بہترین رہا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی آرہی ہے اوراسپتالوں پر بوجھ انتہائی کم ہوچکا ہے، سب سے زیادہ لاک ڈاؤن کا اثرنچلے طبقے پرپڑا، ہم نے سوچا کہ کورونا سے بچاتے بچاتے ایسا نہ ہوکہ ہمارے لوگ بھوک سے مرجائیں اسلیے غریب لوگوں کو بچانے کے لیے شفافیت سے احساس پروگرام شروع کیا گیا، مشکل حالات سے بچنے کے لیے احساس پروگرام نے غریبوں کی بہت مدد کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ وائرس سے دنیا اب تک سیکھ رہی ہے،احتیاط نہ کرنے پرکورونا پھر خطرناک ہوسکتا ہے، ہم نے احتیاط نہیں کی تو ہمیں مزید نقصان پہنچ سکتا ہے، اسلیے عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ عید الاضحی احتیاطی تدابیرکے ساتھ منائیں۔ عید الاضحی اورمحرم الحرام پرعوام کی بے احتیاطی سے دوبارہ سخت لاک ڈاؤن لگانا پڑے گا جس سے مزید معاشی نقصان ہوگا اورکورونا کیسزمیں بھی اضافہ ہوگا۔
https://taghribnews.com/vdcjiyexouqeamz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ