تاریخ شائع کریں2020 26 July گھنٹہ 17:02
خبر کا کوڈ : 470537

مائیک پومپئو امریکی تاریخ کے بد ترین وزیر خارجہ ہیں۔امریکی ذرائع ابلاغ

تعصب پر مبنی کارکردگی کی بنا پر امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپئو کو امریکہ کی تاریخ کا بد ترین وزیر خارجہ قرار دیا ہے۔
مائیک پومپئو امریکی تاریخ کے بد ترین وزیر خارجہ ہیں۔امریکی ذرائع ابلاغ
امریکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ مائیک پومپئو امریکی تاریخ کے بد ترین وزیر خارجہ ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سی این این کے تجزیہ نگار ڈیویڈ میلر نے تعصب پر مبنی کارکردگی کی بنا پر امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپئو کو امریکہ کی تاریخ کا بد ترین وزیر خارجہ قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مائیک پومپئو قانون سے مبرا ہوتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ کو بچانے اور اپنی من مانی کے لئے وزارت خارجہ کو استعمال کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مائیک پومپئو چین اور روس کے خلاف کمپین چلا رہے ہیں اور مائیک پومپئو نے حالیہ مہینوں کے دوران کورونا وائرس اور ہانگ کانگ کے مسئلے پر چین پر کڑی نکتہ چینی کی تھی۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپئو نے چین مخالف اقدامات کو جاری رکھتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو چاہئیے کہ وہ چین پر اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کے لئے دباو ڈالیں۔
https://taghribnews.com/vdcfmxdjew6deta.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ