تاریخ شائع کریں2020 26 July گھنٹہ 16:48
خبر کا کوڈ : 470535

ایران،برابری کی سطح پر مبنی تعلقات کا سلسلہ جاری رکھنا چاہتا ہے۔

ایران نے پہلے ہی سے یوریشیائی اور مشرقی اور مغربی ایشیائی طاقتوں سے برابری کی سطح پر مبنی تعلقات قائم کرنے کی پالیسی اپنائی ہے۔سید عباس موسوی
ایران،برابری کی سطح پر مبنی تعلقات کا سلسلہ جاری رکھنا چاہتا ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک یوریشیائی اور اسی طرح مشرقی اور مغربی ایشیائی طاقتوں سے برابری کی سطح پر مبنی تعلقات کا سلسلہ جاری رکھنا چاہتا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ایران نے پہلے ہی سے یوریشیائی اور مشرقی اور مغربی ایشیائی طاقتوں سے برابری کی سطح پر مبنی تعلقات قائم کرنے کی پالیسی اپنائی ہے اور چین اور روس سے طویل المدتی تعاون کے منصوبے اور اسی طرح چابہار بندرگاہ میں ہندوستان سے تعاون کا سلسلہ جاری رکھنا، اسی پالیسی کا تسلسل ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایران کے وفد نے 21 جون کو ایران اور چین کے درمیان 25 سالہ تعاون کے منصوبے کے مسودے کی منظوری دی اور اس کے علاوہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے بھی اپنے حالیہ دورہ روس میں ماسکو سے 20 سالہ تعاون کے منصوبے کی تجدید کی تصدیق کی۔

 
https://taghribnews.com/vdcdsz0okyt05k6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ