تاریخ شائع کریں2020 25 July گھنٹہ 19:19
خبر کا کوڈ : 470433

پاک فضائیہ خطے کی جیو اسٹریٹیجک صورتحال سے بخوبی آگاہ ہے۔مارشل مجاہد انور خان

دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں، پاک فضائیہ، بری اور بحری افواج کے ہمراہ بھر پور انداز میں جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔
پاک فضائیہ خطے کی جیو اسٹریٹیجک صورتحال سے بخوبی آگاہ ہے۔مارشل مجاہد انور خان
پاکستان کے چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا ہے کہ دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا بھر پور جواب دینے کے لیے ہروقت تیار ہیں۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر چیف نے اسکردو میں واقع پی اے ایف بیس قادری کا دورہ کیا اور وہاں جاری آپریشنل مشقوں بشمول جنگی طیاروں اور عملے کی فوری تعیناتی کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر سربراہ پاک فضائیہ کو بیس پر جاری تعمیراتی منصوبوں سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی، مزید یہ کہ دورے کے دوران انہوں نے عملے کی آپریشنل تیاریوں اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ترجمان کے مطابق بیس کے دورے کے دوران ایئر چیف نے کہا کہ پاک فضائیہ خطے کی جیو اسٹریٹیجک صورتحال سے بخوبی آگاہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم دشمن کی جانب سے اسلحے اور فوجی ساز و سامان کے حصول کی دوڑ سے غافل نہیں ہیں اور روایتی جنگ میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

مجاہد انور خان نے قوم کو یقین دہانی کراتے ہو ئے کہا کہ دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں، پاک فضائیہ، بری اور بحری افواج کے ہمراہ بھر پور انداز میں جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی اور اس کی افواج کے ظلم و ستم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی قوم کی کشمیری جدو جہدِ آزادی کی غیر متزلزل حمایت کا ذکر بھی کیا۔

ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے مسئلہ کشمیر کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق فوری حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
https://taghribnews.com/vdcaewnye49n0y1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ