تاریخ شائع کریں2020 25 July گھنٹہ 19:16
خبر کا کوڈ : 470432

مسافروں کا کورونا وائرس کا طبی خرچہ اٹھانے کی پیشکش، امارات ایئرلائن

امارات ایئرلائن کورونا وائرس سے متعلق اخراجات کے لیے مفت عالمی کور کی پیشکش کرنے والی دنیا کی پہلی ایئر لائن ،
مسافروں کا کورونا وائرس کا طبی خرچہ اٹھانے کی پیشکش، امارات ایئرلائن
امارات ایئرلائن نے مسافروں کا کورونا وائرس کا طبی خرچہ اٹھانے (مفت گلوبل کور) کی پیشکش کی ہے اور کہا ہے کہ ایئرلائن، صارفین کے سفر کی کلاس اور منزل سے قطع نظر ان کے علاج اور قرنطینہ کے اخراجات اٹھائے گی۔

اس گلوبل کور کا اطلاق فوری طور پر کیا گیا ہے جو امارات ایئرلائن میں سفر کرنے والے مسافروں کے لیے 31 اکتوبر 2020 (31 اکتوبر یا اس سے قبل پہنچنے والی پرواز) تک مؤثر ہے۔

خیال رہے کہ یہ پیشکش مسافروں کے اپنی منزل کی جانب پہلی پرواز سے لے کر اگلے 31روز تک برقرار رہے گی۔

امارات ایئرلائن نے گزشتہ روز ایک پریس ریلیز میں کہا تھا کہ وہ کورونا وائرس سے متعلق اخراجات کے لیے مفت عالمی کور کی پیشکش کرنے والی دنیا کی پہلی ایئر لائن ہے۔
https://taghribnews.com/vdcjtyex8uqeaxz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ