تاریخ شائع کریں2020 25 July گھنٹہ 19:01
خبر کا کوڈ : 470430

صیہونی حکومت کے جنگی ہیلی کاپٹروں کے شام پر حملے،

غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے جنگی ہیلی کاپٹروں کا شام کے جنوب میں واقع صوبے القنیطرہ کے "القحطانیه" و "الحضر" علاقے پر حملہ ،
صیہونی حکومت کے جنگی ہیلی کاپٹروں کے شام پر حملے،
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے جنگی ہیلی کاپٹروں نے شام کے جنوب میں واقع صوبے القنیطرہ کے "القحطانیه" و "الحضر" علاقے پر حملہ کیا۔

اسرائیل کی فوج نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جنگی ہیلی کاپٹروں نے شام کی فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ امریکہ اور اس کے نام نہاد اتحادی، دہشت گرد گروہوں کا مقابلہ کرنے کے بہانے غیر قانونی طور پر اور شام کی حکومت کی اجازت کے بغیر شام میں فوجی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

یاد رہے کہ شام میں دو ہزار گیارہ میں امریکا اور اس کے یورپی اتحادیوں نیز سعودی عرب سمیت بعض مغربی ایشیا کے ملکوں کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ شام میں داخل ہو گئے تھے جس کے بعد وہاں بحران کا آغاز ہوا تھا ۔

شام میں دہشت گردوں کو داخل کرنے کا مقصد شام کی حکومت کو گرا کر علاقے میں طاقت کا توازن اسرائیل کے حق میں تبدیل کرنا تھا مگر شام کی فوج نے امریکا اور اس کے اتحادیوں کے تیار کردہ خطرناک ترین دہشت گرد گروہ داعش کا ایران کی فوجی مشاورت نیز استقامتی محاذ اور روس کے تعاون سے خاتمہ  کر دیا ۔

شامی فوج نے داعش کے خاتمے کے بعد امریکا اور اس کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دیگر دہشت گرد گروہوں کے خلاف بھی کامیاب آپریشن کئے لیکن آپریشن میں شامی فوج کو امریکا کے ساتھ ساتھ  ترک فوج کی شر پسندانہ مداخلت سے بھی روبرو ہونا پڑ رہا ہے۔
https://taghribnews.com/vdchxvnkv23nqkd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ