تاریخ شائع کریں2020 25 July گھنٹہ 17:49
خبر کا کوڈ : 470424

بیجنگ اور واشنگٹن کے درمیان کشیدگی کا ذمہ دار ٹرمپ انتظامیہ ہے۔چینی وزیر خارجہ

امریکہ اور چین کے تعلقات بہت ہی پیچیدہ اور دشوار مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔ وانگ یی
بیجنگ اور واشنگٹن کے درمیان کشیدگی کا ذمہ دار ٹرمپ انتظامیہ ہے۔چینی وزیر خارجہ
چین کے وزیر خارجہ نے امریکہ اور چین کے مابین پیدا ہونے والی کشیدگی کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات کو بڑا دشوار قرار دیا۔

المیادین ٹی وی کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے جمعے کے روز کہا کہ امریکہ اور چین کے تعلقات بہت ہی پیچیدہ اور دشوار مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے بیجنگ اور واشنگٹن کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کا ذمہ دار ٹرمپ انتظامیہ کو قرار دیا۔

گزشتہ روز چین نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے چینگ ڈو شہر میں امریکی قونصل خانہ بند کرنے کا حکم بھی دیا تھا۔ امریکہ نے بدھ کے روز 72 گھنٹوں کے اندر اندر ہیوسٹن میں چینی قونصلیٹ کو بند کرنے کے احکامات جاری کر دیئے تھے جس کے بعد چین نے بھی امریکی قونصلیٹ کو بند کا حکم دے دیا۔

خیال رہے کہ تجارت کے موضوع پر چین اور امریکہ کے درمیان شروع ہونے والی جنگ، اب سفارتی محاذ آرائی کی شکل اختیار کر چکی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcauwnyy49n0y1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ