تاریخ شائع کریں2020 25 July گھنٹہ 17:31
خبر کا کوڈ : 470421

ٹرمپ کا ایک اور متنازع فیصلہ آن لائن کلاسز کیلئے مزید غیر ملکی طلبہ لینے سے انکار

امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے ایک اور متنازع فیصلہ کرتے ہوئے آن لائن کلاسز کے لیے مزید غیر ملکی طلبہ لینے سے انکار کر دیا ہے۔
ٹرمپ کا ایک اور متنازع فیصلہ آن لائن کلاسز کیلئے مزید غیر ملکی طلبہ لینے سے انکار
امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے ایک اور متنازع فیصلہ کرتے ہوئے آن لائن کلاسز کے لیے مزید غیر ملکی طلبہ لینے سے انکار کر دیا ہے۔ امریکہ میں امیگریشن اینڈ کسٹم انفورسمنٹ کے بیان میں غیر ملکی طلبہ کے لیے پالیسی بدلنے کا اعلان کیا گیا ہے، اس سے قبل امریکی صدر کورونا وائرس کے دوران غیر ملکیوں کے لیے مختلف اقسام کے ویزا منسوخ کرچکے ہیں۔

امریکی جامعات نے اب تک نئے سیمسٹر کے لیے داخلوں کا اعلان نہیں کیا ہے ، ہارورڈ یونیورسٹی نے بعض شرائط کے ساتھ اگلے تعلیمی سال کے لیے آن لائن کلاسز لینے کا اعلان کیا ہے۔

امریکہ میں گزشتہ تعلیمی سال کے دوران 10 لاکھ سے زیادہ غیرملکی طلبہ نے داخلہ لیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdchivnkz23nqkd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ