تاریخ شائع کریں2020 24 July گھنٹہ 17:06
خبر کا کوڈ : 470303

کراچی، تکفیری تظیم جنداللہ کے دہشت گرد کو 14 سال قید کا حکم

پاکستان کے تجارتی شہر کراچی کی عدالت نے تکفیری دہشت گرد تظیم جنداللہ کے رکن کو 14سال قید بامشقت کی سزا سنا دی ہے۔
کراچی، تکفیری تظیم جنداللہ کے دہشت گرد کو 14 سال قید کا حکم
رپورٹ کے مطابق،کراچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم جنداللہ کے دہشت گرد کو بارودی مواد کے مقدمے میں 14 سال قید بامشقت کی سزا سنادی۔

کراچی سینٹرل جیل میں موجود انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نے بارودی مواد کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے کالعدم جند اللہ کے دہشت گرد مجرم اسحاق عرف گل خان کو جرم ثابت ہونے پر 14 سال قید بامشقت کی سزا سنادی۔

تفتیشی افسر انسپکٹر سید سرفراز کے مطابق مجرم اسحاق کو سی ٹی ڈی حکام نے 2019ء میں گرفتار کیا تھا۔ مجرم اسحاق کے قبضے سے خود کش جیکٹ اور دستی بم برآمد ہوا تھا۔

مجرم کا نام ریڈ بک میں بھی شامل تھا۔ مجرم نے افغانستان سے جنگی تربیت حاصل کی تھی.
https://taghribnews.com/vdcgzz9twak9uw4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ