تاریخ شائع کریں2020 24 July گھنٹہ 16:22
خبر کا کوڈ : 470294

فلسطینیوں کی اسرائیل کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف جد وجہد جاری ہے،

فلسطینیوں کی جد و جہد جاری رہے گی فلسطینی عوام اسرائیل کے ظلم و ستم کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کریں گے۔
فلسطینیوں کی اسرائیل کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف جد وجہد جاری ہے،
القدس کے حوالے سے خبر کیا ہے کہ فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے سیاسی شعبہ کے رکن  نافذ عزام نے کہا ہے کہ  فلسطینیوں کی اسرائیل کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف جد وجہد جاری ہے اور فلسطینی عوام اسرائیل کے سامنے سر تسلیم خم نہيں کریں گے۔

جہاد اسلامی کے رکن نے کہا کہ غزہ کے بارے میں اسرائیلی خطرات نئے نہیں ہیں۔ اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں کو ڈرانے اور دھمکانے کا سلسلہ جاری ہے لیکن فلسطینیوں کی جد و جہد جاری رہے گی فلسطینی عوام اسرائیل کے ظلم و ستم کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کریں گے۔

عزام نے کہا کہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی مظالم کا سلسلہ جاری ہے اور ایسی صورتحال میں عرب ممالک اسرائیل کے ساتھ قریبی تعلقات قائم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اس نے کہا کہ فلسطینی عوام اپنی فوجی طاقت کے ذریعہ اسرائیل کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑے رہیں گے۔
https://taghribnews.com/vdcf1xdjjw6de0a.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ