تاریخ شائع کریں2020 24 July گھنٹہ 16:17
خبر کا کوڈ : 470292

ملائشیا نے تمام گراؤنڈ کیے گئے پاکستانی پائلٹس بحال کر دیئے،

پاکستانی پائلٹس کے مشکوک لائسنس کے معاملے پر ملائیشیا میں کام کرنے والے 18 پائلٹس کے لائسنس درست قرار دے دئیے گئے۔
ملائشیا نے تمام گراؤنڈ کیے گئے پاکستانی پائلٹس بحال کر دیئے،
ملائیشیا میں کام کرنیوالے 18 پائلٹس کے لائسنس درست قرار دینے کے بعد سول ایوی ایشن ملائیشیا نے تمام گراؤنڈ کیے گئے پاکستانی پائلٹس کو بحال کر دیا۔

پاکستانی پائلٹس کے مشکوک لائسنس کے معاملے پر ملائیشیا میں کام کرنے والے 18 پائلٹس کے لائسنس درست قرار دے دئیے گئے۔ سول ایوی ایشن ملائیشیا نے تمام گراونڈ کیے گئے پاکستانی پائلٹس کو بحال کر کے نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

ادھر عمان میں کورونا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی انتظامات مزید سخت کیےگئے، پاکستانی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو بھی عمان حکومت کی نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی گئی۔

ٹریول ایڈوائزری کے مطابق سلام اور عمان ائیر کے علاوہ دیگر ائیر لائنز عمان میں آپریٹ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، دیگر ممالک سے عمان جانے والے صرف عمانی ائیر لائنز سے ہی سفر کریں گے۔ پاکستانیوں کا داخلہ بھی عمانی سفارت خانے کے خصوصی پرمٹ سے مشروط کر دیا گیا۔

عمان میں مسافروں کے قیام کے دوران سیلف انشورنس کا ہونا بھی لازم قرار دیا گیا، عمان جانے والے پاکستانیوں کو بھی 14 روز کیلئے قرنطینہ ہونا لازم ہوگا، صرف جہازوں کا عملہ قرنطینہ کی شرط سے مستثنیٰ ہوگا۔
https://taghribnews.com/vdcdnz0oxyt05x6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ