تاریخ شائع کریں2020 24 July گھنٹہ 15:11
خبر کا کوڈ : 470287

چین کا جوابی وار؛ چینگڈو میں امریکی قونصل خانہ بند کرنے کا حکم

چین کی وزارت خارجہ نے آج جمعہ کے روز چینگ ڈو شہر میں امریکی قونصل خانہ بند کرنے کا حکم دے دیا۔
چین کا جوابی وار؛ چینگڈو  میں امریکی قونصل خانہ بند کرنے کا حکم
امریکہ کی جانب سے ہیوسٹن میں چینی قونصلیٹ بند کیے جانے کے چند گھنٹوں بعد چین نے چینگ ڈو میں امریکی قونصل خانہ بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چین کی وزارت خارجہ نے آج جمعہ کے روز چینگ ڈو شہر میں امریکی قونصل خانہ بند کرنے کا حکم دے دیا۔ چینی وزرات خارجہ نے کہا ہے موجودہ صورت حال کا ذمہ دار امریکا ہے۔

چین کی وزرات خارجہ کا کہنا ہے کہ چین نے یہ اقدام ہیوسٹن میں امریکا کی طرف سے چین کا قونصل خانہ بند کرنے کے بعد اٹھایا۔

امریکا اور چین میں تجارتی جنگ کے بعد سفارتی محاذ آرائی شدت اختیار کر گئی ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ نے ہیوسٹن میں چینی قونصلیٹ کو بند کیا تھا جس پر چین کا اب یہ رد عمل سامنے آیا ہے۔

ادھر امریکا میں تین چینی شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا، ان پر ویزا فراڈ اور چینی افواج کے ساتھ وابستگی کا الزام ہے۔
https://taghribnews.com/vdch6vnkq23nqid.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ