تاریخ شائع کریں2020 24 July گھنٹہ 14:58
خبر کا کوڈ : 470283

عراق: داعش کے دہشت گرد پسپائی اختیار کرنے پر مجبور

دہشت گرد تکفیری گروہ داعش نے صوبہ الانبار میں عراقی فوج کی ایک چھاونی پر حملہ کیا جسے ناکام بنا دیا گیا ہے۔ عراقی ذرائع
عراق: داعش کے دہشت گرد پسپائی اختیار کرنے پر مجبور
المعلومه نیوز کی رپورٹ کے مطابق دہشت گرد تکفیری گروہ داعش کے دہشت گردوں نے کل صوبہ الانبار کے علاقےالمعموره میں عراقی فوج کی ایک چھاونی پر حملہ کیا جسے فوج نے بڑی بہادری سے ناکام بنا دیا اور داعش کے دہشت گرد پسپائی اختیار کرنے پر مجبور ہوئ‏ے۔

واضح رہے کہ 2014 میں داعش دہشت گرد گروہ نے امریکہ اور اس کے مغربی و عرب اتحادیوں منجملہ سعودی عرب کی فوجی و مالی مدد و حمایت سے عراق پر حملہ کیا اور اس ملک کے بڑے وسیع شمالی اور مغربی علاقوں پر قبضہ کر لیا تھا اور پھر وحشیانہ ترین جرائم کا ارتکاب کیا۔

بعد از آں حکومت عراق نے دہشت گردوں کے خلاف مہم میں ایران سے باضابطہ طور پر مدد کی درخواست کی۔ عراقی فوج نے ایران کی فوجی مشاورت و مدد سے سترہ نومبر دو ہزار سترہ کو عراق کے صوبے الانبار کے شہر راوہ کو آزاد کرا کے اس ملک میں داعش دہشت گرد گروہ کا عملی طور پر کام تمام کر دیا۔ یہ شہر داعش تکفیری گروہ کا آخری اڈہ سمجھا جاتا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcdjz0osyt05x6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ