تاریخ شائع کریں2020 21 July گھنٹہ 16:13
خبر کا کوڈ : 469956

کراچی میں حوالہ ہنڈی کا دوسرا خفیہ بین الاقوامی نیٹ ورک پکڑا گیا،

کراچی :ملک دشمن عناصر کو فنڈز پہنچانے والے ملزم بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سلیپر سیلز کو کراچی میں رقم فراہم کرتا تھا۔
کراچی میں حوالہ ہنڈی کا دوسرا خفیہ بین الاقوامی نیٹ ورک پکڑا گیا،
پاکستان کے شہر کراچی کے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے انسداد دہشت گردی ونگ نے حوالہ ہنڈی کے ایک اور خفیہ بین الاقوامی نیٹ ورک کو پکڑنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے بھارتی خفیہ ایجنسی 'را' کے سلیپرز سیلز کو شہر قائد میں رقم فراہم کی جارہی تھی۔

ایف آئی اے کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق حوالہ ہنڈی کا دوسرا خفیہ بین الاقوامی نیٹ ورک پکڑ کر ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ ملزم جنید کو دھوراجی کے علاقے سے گرفتار کیا گیا جو ملک دشمن عناصر کو فنڈز پہنچا رہا تھا۔

تحقیقاتی ادارے کے مطابق گرفتار ملزم حوالہ، ہنڈی کے عالمی نیٹ ورک کا کارندہ اور منی ایکسچینج کمپنی کا منیجر ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق نیٹ ورک سے بھارتی خفیہ ایجنسی 'را' کے سلیپر سیلز کو کراچی میں رقم فراہم کی جارہی تھی، یہ رقم دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ، دیگر آلات اور ہتھیاروں کی خریداری میں استعمال ہوتی تھی۔

حکام کے مطابق ملزم کے دیگر ساتھی دبئی میں بیٹھ کر حوالہ ہنڈی کا سسٹم چلا رہے ہیں جبکہ بھارت سے محمود صدیقی گروپ بذریعہ ای میل کراچی میں 'را' ملزمان کو ٹاسک دیتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آئی پی کے مطابق زیادہ تر ای میلز نئی دہلی سے بھیجی جاتی ہیں جبکہ ایک کوڈ ورڈ آئی ڈی بھیجی جاتی ہے جسے بتا کر رقم وصول کی جاتی ہے۔

ایف آئی اے کے بیان کے مطابق ملزم کے قبضے سے لیپ ٹاپ، یو ایس بی اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے جبکہ گروپ کے دیگر ساتھیوں کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے وفاقی تحقیقاتی ادارے کراچی نے دو چھاپہ مار کارروائیوں میں حوالہ آپریٹرز (غیر قانونی طور پر رقم منتقل کرنے والوں) سے بھاری نقدی برآمد کی تھیں۔
https://taghribnews.com/vdciw3a5qt1aq32.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ