تاریخ شائع کریں2020 19 July گھنٹہ 20:06
خبر کا کوڈ : 469754

پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے،وزیراعظم پاکستان

ہم کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جدوجہد میں ساتھ دینے کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔ عمران خان
پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے،وزیراعظم پاکستان
وزیراعظم پاکستان  عمران خان کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کی بھارتی حکومت کے مظالم کے خلاف جدوجہد میں ساتھ دیتے رہیں گے۔

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے یوم الحاق پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کے دن کشمیریوں نے پاکستان سے الحاق کی قرارداد منظور کی تھی اور اس کی یاد میں آج ہم یوم الحاق پاکستان منارہے ہیں۔ ہم کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جدوجہد میں ساتھ دینے کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کشمیریوں کا حق خودارادیت اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل نے تسلیم کررکھا ہے، کشمیری ہندوتوا نظریے والی بھارتی حکومت کے غیرقانونی اور ظالمانہ اقدامات کے خلاف جدوجہد کررہے ہیں۔

پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے، کشمیریوں کی بھارتی حکومت کے مظالم کے خلاف جدوجہد میں ساتھ دیتے رہیں گے، کشمیریوں کو ایک دن ضرور انصاف ملے گا۔
https://taghribnews.com/vdceno8eejh8pfi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ