تاریخ شائع کریں2020 19 July گھنٹہ 19:34
خبر کا کوڈ : 469748

افغانستان کی پہلی ٹرانزٹ کھیپ، چابہار بندرگاہ سے چین کے لئے روانہ

چابہار بندرگاہ سے افغانستان کے خشک میوہ جات کی ایک کھیپ چین کی تیانجین بندرگاہ کے لئے روانہ کر دی گئی۔
افغانستان کی پہلی ٹرانزٹ کھیپ، چابہار بندرگاہ سے چین کے لئے روانہ
ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے ادارہ  ایوی ایشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ چابہار بندرگاہ سے افغانستان کے خشک میوہ جات کی ایک کھیپ چین کی تیانجین بندرگاہ کے لئے روانہ کر دی گئی ہے۔ 

ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کی بندرگاہوں اور ایوی ایشن کے ادارے کے سربراہ نے کہا کہ چابہار کی شہید بہشتی بندرگاہ نے نقل و حمل کی منظم کنٹینر سروس قائم کر کے جنوب اور جنوب مشرقی ممالک کے ساتھ افغانستان اور وسطی ایشیا کے ممالک کی تجارت کو آسان بنانے کے لئے بلند قدم اٹھائے ہیں۔ 

بہروز آقائی نے کہا کہ چابہار کی شہید بہشتی بندرگاہ  کے اس اقدام سے نقل و حمل کے اخراجات میں غیر معمولی کمی آنے کے ساتھ ہی مال کو زیادہ تیزی سے اپنے مقصد تک پہنچانے میں مدد ملے گی۔ چابہار بندرگاہ اسٹریٹیجک پوزیشن کے باعث خاص اہمیت کا حامل ہے۔
 
https://taghribnews.com/vdchkwnk623n-qd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ