تاریخ شائع کریں2020 19 July گھنٹہ 19:14
خبر کا کوڈ : 469744

لیبیا : ترہونہ میں اجتماعی قبروں سے 225 لاشیں برآمد

لیبیا کے شہر ترہونہ میں اجتماعی قبروں کا پتہ چلنے کے بعد بین الاقوامی فوجداری عدالت کا معاملے پر نوٹس،
لیبیا : ترہونہ میں اجتماعی قبروں سے 225 لاشیں برآمد
رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی فوجداری عدالت آئی سی سی کے ایک وفد نے لیبیا کے ترہونہ شہر میں ملنے والی اجتماعی قبروں اور بارودی سرنگوں سے آلودہ علاقوں کا پتہ چلنے کے بعد لیبیا کے پراسیکیوٹر دفتر کے سربراہ سے ملاقات کی۔

آئی سی سی کے وفد نے اجتماعی قبروں اور بارودی سرنگوں سے آلودہ علاقوں کے بارے میں اطلاعات حاصل کرنے کے بعد دونوں معاملات کے ذمہ دار افراد کو سزا دیئے جانے کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ اجتماعی قبروں اور بارودی سرنگوں سے آلودہ علاقوں کا سراغ اُس وقت ملا جب مغربی و سعودی حمایت یافتہ باغی کمانڈر خلیفہ حفتر کی فوج نیشنل آرمی نے ترہونہ شہر سے پسپائی اختیار کی۔

لیبیا دو ہزار گیارہ سے دو حکومتوں کے درمیان تقسیم ہو چکا ہے۔ ایک حکومت فائز السراج کی قیادت میں قومی وفاق کی حکومت ہے جس کے اختیار میں ملک کا مغربی علاقہ اور دارالحکومت طرابلس ہے۔

اس حکومت کو عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ کی حمایت حاصل ہے جبکہ اسکے مقابلے ملک کے مشرقی علاقے پر طُبرُق حکومت بر سر اقتدار ہے جس کے سربراہ باغی کمانڈر خلیفہ حفتر ہیں جو سعودی عرب، امارات، مصر اور بعض مغربی ممالک کے حمایت یافتہ ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcdon0ooyt0956.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ