تاریخ شائع کریں2020 18 July گھنٹہ 19:46
خبر کا کوڈ : 469639

کراچی:بھارتی خفیہ ایجنسی سے تعلق رکھنے والے 6 مبینہ دہشت گرد گرفتار

بھارتی خفیہ ایجنسی سے تعلق رکھنے والے 6 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے کراچی میں دہشت گردی کی بڑی منصوبہ بندی ناکام بنا دی۔
کراچی:بھارتی خفیہ ایجنسی سے تعلق رکھنے والے 6 مبینہ دہشت گرد گرفتار
پاکستان کے شہر کراچی کے ایس ایس پی غربی فدا حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی سے تعلق رکھنے والے 6 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے کراچی میں دہشت گردی کی بڑی منصوبہ بندی ناکام بنا دی۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے بتایا کہ مشتبہ دہشت گرد بلوچستان میں آرمی، ایف سی اہلکاروں اور ان کی پوسٹوں پر حملے میں ملوث رہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ملزمان بڑے منصوبے کے ارادے سے کراچی آئے تھے تاہم زیر حراست ملزمان نے کراچی میں کوئی واردات نہیں کی۔

فدا حسین نے بتایا کہ زیر حراست ملزمان کو صرف اپنے گروپ کی معلومات ہوتی ہے تاکہ گرفتاری کی صورت میں دیگر ہم خیال گروپ کی معلومات فراہم نہ کی جا سکے۔

ایس ایس پی ویسٹ نے بتایا کہ کالعدم دہشت گرد تنظیم (بی آر اے ایس) کے چھ مبینہ دہشت گرد گرفتار کیے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتاردہشت گردوں میں شیرخان، کریم بخش عرف بگل، دلشاد، موران خان عرف مولو، درخان عرف ناری، امیربخش عرف نری شامل ہیں۔

فدا حسین نے بتایا کہ گرفتار مبینہ دہشت گردوں کے قبضے سے آوان لانچر، 5 دستی بم، 6 آوان بم، 3 کلاشنکوف برآمد کرلی گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ چھاپے کے دوران نائن ایم ایم پستول کی گولیاں، دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ چائنیز کانسلٹ پر حملے میں ملوث افراد کی دہشت گردتنظیم نے ہی اسٹاک ایکسینچ پر حملہ کیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcgwy9tyak9334.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ