تاریخ شائع کریں2020 18 July گھنٹہ 19:31
خبر کا کوڈ : 469636

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ تاحال جاری،

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مسلح افواج نے ضلع شوپیاں میں محاصرے اور سرچ آپریشن کی آڑ میں مزید 3 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ تاحال جاری،
کشمیری ذرائع کے حوالےسے خبر دی ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مسلح فوج کے ظلم و بربریت اور ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

کشمیری ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی مسلح  افواج نے ضلع شوپیاں میں محاصرے اور سرچ آپریشن کی آڑ میں مزید 3 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی بھارتی فوج نے کلگام میں 3 کشمیری نوجوانوں کو شہیدکیا تھا۔

یاد رہے کہ بھارت نے 5 اگست 2019 کو راجیہ سبھا میں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا بل پیش کرنے سے قبل ہی صدارتی حکم نامے کے ذریعے کشمیر کی خصوصی حیثیت دینے والے آئین کے آرٹیکل آرٹیکل 370 کو ختم کردیا اور ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر کو وفاق کے زیرِ انتظام دو حصوں یعنی (UNION TERRITORIES) میں تقسیم کر دیا جس کے تحت پہلا حصہ لداخ جب کہ دوسرا جموں اور کشمیر پر مشتمل ہوگا۔

آرٹیکل 370 ریاست مقبوضہ کشمیر کو اپنا آئین بنانے، اسے برقرار رکھنے، اپنا پرچم رکھنے اور دفاع، خارجہ و مواصلات کے علاوہ تمام معاملات میں آزادی دیتا تھا۔

بھارتی آئین کی جو دفعات و قوانین دیگر ریاستوں پر لاگو ہوتے ہیں وہ اس دفعہ کے تحت ریاست مقبوضہ کشمیر پر نافذ نہیں کیے جا سکتے تھے۔

بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 کے تحت کسی بھی دوسری ریاست کا شہری مقبوضہ کشمیر کا شہری نہیں بن سکتا اور نہ ہی وادی میں جگہ خرید سکتا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcdsn0o9yt0996.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ