تاریخ شائع کریں2020 18 July گھنٹہ 19:27
خبر کا کوڈ : 469635

پاکستانی فوج کے سربراہ کی اٹلی کے سفیر سے ملاقات،

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اٹلی کے سفیر کو کورونا وبا سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی۔
پاکستانی فوج کے سربراہ  کی اٹلی کے سفیر سے ملاقات،
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے خبر دی ہے کہ پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں متعین اٹلی کے سفیر آندریس فریریس نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔

اس ملاقات میں باہمی دلچسپی علاقائی سیکیورٹی اور باہمی تعاون کے فروغ سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔ پاکستانی فوج کے سربراہ  نے اٹلی کے سفیر کو کورونا وبا سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی۔

اٹلی کے سفیر آندریس فریریس نے خطے میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی جبکہ پاکستان کی میڈیکل اعانت کو بھی سراہا۔ واضح رہے کہ مارچ کے مہینے میں اٹلی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے کورونا سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے خطیر رقم امداد میں دے دی تھی۔

کارپی میں پاکستانی کمیونٹی نے کورونا وائرس ایمرجنسی کے دوران اٹلی کی حکومت کو عطیہ کیا تھا۔ کارپی کے میئر  البرٹو بیلیلی نے پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا اور انہیں ’حقیقی دوست‘ قرار دیا۔

اپنی ایک فیس بُک پوسٹ کے ذریعے البرٹو نے بتایا تھا کہ کارپی اور اس کے آس پاس پاکستانی رہائیشیوں نے مالی تعاون کر کے بڑے پن کا مظاہرہ کیا ہے۔

انہوں نے عطیہ کرنے والے تمام پاکستانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاتھا کہ ’اس مشکل وقت میں آپ سب جس دوستی کا اظہار کر رہے ہیں اس کے بے حد ممنون ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcc1oq0p2bqee8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ