تاریخ شائع کریں2020 18 July گھنٹہ 19:22
خبر کا کوڈ : 469634

امریکی فورسز نے قطر معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔ ترجمان طالبان

قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی فورسز نے غیر جنگی علاقوں پر بمباری کرکے قطر معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔
امریکی فورسز نے قطر معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔ ترجمان طالبان
رپورٹ کے مطابق، قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان  سہیل شاہین نے امریکی مسلح افواج پر جنگی بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ امریکیوں نے غیر جنگی علاقوں پر بمباری کرکے قطر معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

سہیل شاہین نے سماجی وب سائٹ پر ٹویٹ کیا ہے کہ امریکی افواج نے ہلمند ، زابل اور غزنی صوبوں میں غیر جنگی علاقوں پر بمباری کرکے معاہدے کی خلاف ورزی کی، جو طالبان کے لئے کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم امریکی حملوں کی پر زورمذمت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی اتحادی افواج نے غیرجنگی علاقوں کو نشانہ بنایا ہے، افغان ذرائع کا کہناہے کہ امریکی اتحادی افواج نے 135 مرتبہ جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی کی ہے۔
یاد رہے کہ طویل انتظار اور مذاکرات کے کئی ادوار کے بعد امریکی مذاکرت کاروں اور طالبان کے نمائندوں نے انتیس فروری2020 بروز ہفتہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ایک امن معاہدے پر دستخط کر دیے تھے۔

اس معاہدے کے بعد افغانستان میں تعینات ہزاروں امریکی فوجیوں کی وطن واپسی کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcbf9baarhb00p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ