تاریخ شائع کریں2020 18 July گھنٹہ 18:31
خبر کا کوڈ : 469625

پاکستان: پی آئی اے کے 17پائلٹس کے لائسنس منسوخ

حکومت پاکستان کی منظوری کے بعد ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کے 17پائلٹس کو لائسنس منسوخی کے باضابطہ لیٹر جاری کردیے۔
پاکستان: پی آئی اے کے 17پائلٹس کے لائسنس منسوخ
پاکستان کے سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے مشکوک لائسنس کے معاملے پر پی آئی اے کے 17پائلٹس کے لائسنس منسوخ کردیے جن میں فرسٹ آفیسر بھی شامل ہیں۔حکومت کی منظوری کے بعد ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے لائسنس منسوخی کے باضابطہ لیٹر جاری کردیے۔

ذرائع کے مطابق قومی ائرلائن کے 17پائلٹس کے لائسنس منسوخ ہونے پر ان کو فارغ کرنے کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے، معطل ہونے والے پائلٹس کو اپنی صفائی کیلئے 2ہفتے کے اندر جواب داخل کرنے کی مہلت دی گئی ہے۔ پی آئی اے نے ان 17پائلٹس کو 2019میں پہلے ہی گراؤنڈ کردیا تھا۔

پی آئی اے کے 48پائلٹس کے اے پی ٹی ایل لائسنس بغیر شوکاز جاری کیے معطل کردیے گئے ہیں اور مشکوک لائسنس پر 160سے زائد پائلٹس کے لائسنس کی تحقیقات جاری ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcb59basrhb00p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ