تاریخ شائع کریں2020 16 July گھنٹہ 16:46
خبر کا کوڈ : 469444

حزب اللہ غاصب صیہونیوں کیخلاف بھرپور مزاحمت کرنے والی قومی تنظیم ہے

عرب ای مجلے العہد کے مطابق اقوام متحدہ کے لئے لبنان کے مستقل نمائندے نے لبنانی مزاحمتی فورس حزب اللہ کا پرزور دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان دہشتگرد تنظیم نہیں بلکہ غاصب صیہونی رژیم کے ناجائز قبضے کیخلاف بھرپور مزاحمت کرنے والی قومی تنظیم ہے
حزب اللہ غاصب صیہونیوں کیخلاف بھرپور مزاحمت کرنے والی قومی تنظیم ہے
عرب ای مجلے العہد کے مطابق اقوام متحدہ کے لئے لبنان کے مستقل نمائندے نے لبنانی مزاحمتی فورس حزب اللہ کا پرزور دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان دہشتگرد تنظیم نہیں بلکہ غاصب صیہونی رژیم کے ناجائز قبضے کیخلاف بھرپور مزاحمت کرنے والی قومی تنظیم ہے۔

تفصیلات کے مطابق احمد سویدان نے شام سے متعلق سلامتی کونسل کے اجلاس میں موجود غاصب صیہونی رژیم (اسرائیل) کے مستقل نمائندے کی جانب سے حزب اللہ لبنان کو دہشتگرد تنظیم کہہ کر مخاطب کئے جانے کے ردعمل میں قومی مزاحمتی فورس کا دفاع کیا اور دوٹوک الفاظ میں کہا کہ حزب اللہ نہ صرف لبنان کی ایک قومی تنظیم بلکہ لبنانی عوام کے اندر وسیع محبوبیت کی حامل اور لبنانی پارلیمنٹ کا ایک حصہ ہے۔

احمد سویدان نے کہا کہ دہشتگرد درحقیقت غیر قانونی اور غاصب صیہونی رژیم اسرائیل ہے جس نے سال 2006ء میں لبنان پر حملہ کیا اور پھر اُسے منہ کی کھا کر وہاں سے واپس پلٹنا پڑا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcayonyy49niy1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ