QR codeQR code

بھارت میں کورونا کی وبا بے قابو، ایک دن میں 32 ہزار سے زائد کیسز

16 Jul 2020 گھنٹہ 16:12

بھارت کے زیر قبضہ کشمیر کے اننت ناگ میں واقع ڈسٹرکٹ جیل کمپلیکس بھی اب کورونا کی لپیٹ میں آ گیا ہے جس کی وجہ سے ڈسٹرکٹ جیل میں 100  قیدیوں سمیت 103 افراد کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں


بھارت میں کورونا کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ایک دن میں 32 ہزار سے زائد کورونا کیسز رکارڈ کئے گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا نے آج جمعرات کے روز صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے جاری کردہ اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں کورونا انفیکشن کی صورتحال دن بہ دن ابتر ہوتی جا رہی ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 32 ہزار 695 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 68 ہزار 876 ہو گئی ہے۔

یہ پہلا موقع ہے جب ایک دن میں متاثرہ افراد کی تعداد 30 ہزار سے زائد ہوئی ہے۔

بھارت میں کورونا سے ہلاکتوں میں بھی تیزی آئی ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن سے مزید 606 افراد کے ہلاک ہونے سے مجموعی طور پر کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 24 ہزار 915 ہو گئی ہے تاہم کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کا سلسلہ بھی جاری ہے اور اب تک 6 لاکھ 12 ہزار 815 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

درایں اثناء بھارت کے زیر قبضہ کشمیر کے اننت ناگ میں واقع ڈسٹرکٹ جیل کمپلیکس بھی اب کورونا کی لپیٹ میں آ گیا ہے جس کی وجہ سے ڈسٹرکٹ جیل میں 100  قیدیوں سمیت 103 افراد کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔

گزشتہ تین دنوں میں ان تازہ معاملات کی وجہ سے جیل میں موجود قیدیوں میں تشویش کی لہر دوڑ  گئی ہے جبکہ جیل انتظامیہ بھی افراتفری کی شکار ہو چکی ہے۔ اس سے قبل بھی جیل کی حفاظت پر معمور کچھ پولیس اہلکار کورونا کی لپیٹ میں آ گئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 469440

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/469440/بھارت-میں-کورونا-کی-وبا-بے-قابو-ایک-دن-32-ہزار-سے-زائد-کیسز

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com