{ADVERTISE_DOC_LOCATION_19_BLOCK} {ADVERTISE_DOC_LOCATION_20_BLOCK}
تاریخ شائع کریں۲۶ تير ۱۳۹۹ گھنٹہ ۱۶:۰۸
خبر کا کوڈ : 469439

روسی سائنسدانوں کا کورونا ویکسین تیارکرنے کا دعویٰ

روسی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگست کے وسظ تک مریضوں میں دنیا کی پہلی کورونا ویکسین تقسیم کی جائے گی کیونکہ اس کا انسانی رضاکاروں پر کلینکل ٹرائل مکمل ہوچکا ہے
روسی سائنسدانوں کا کورونا ویکسین تیارکرنے کا دعویٰ
روسی سائنسدانوں نے کورونا وائرس کے خلاف نئی ویکسین تیارکرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، روسی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ویکسین اگست تک مریضوں کے لیے دستیاب ہوگی۔

ماسکو میں قائم سیکینوف اسٹیٹ میڈیکل یونیورسٹی کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ نئی ویکسین 38 کے لگ بھگ انسانی رضاکار کورونا مریضوں پر جون میں آزمائی گئی تھی، جس کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں۔

روسی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگست کے وسظ تک مریضوں میں دنیا کی پہلی کورونا ویکسین تقسیم کی جائے گی کیونکہ اس کا انسانی رضاکاروں پر کلینکل ٹرائل مکمل ہوچکا ہے۔

دوسری جانب روس کی فوج نے اسی ویکسین کے متوازی ویکسین کا دو ماہ تک کلینکل ٹرائل شروع کیا ہے، جسے سے ریاستی ادارے قومی تحقیقاتی ادارہ برائے وبائی نے تیار کیا ہے۔
http://www.taghribnews.com/vdcexo8eojh8pei.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس