تاریخ شائع کریں2020 16 July گھنٹہ 15:33
خبر کا کوڈ : 469429

اقوام متحدہ کی خاموشی یمن پر سعودی جارحیت کا سبب

یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے
اقوام متحدہ کی خاموشی یمن پر سعودی جارحیت کا سبب
یمن کی وزارتِ انسانی حقوق کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی خاموشی اس بات کا باعث بنی کہ جارح سعودی اتحاد یمن کے مختلف علاقوں پر نئے حملے کرے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی وزارت برائے انسانی حقوق نے بدھ کی شب ایک بیان جاری کرتے ہوئے یمن پر جارح سعودی اتحاد کے تابڑ توڑ حملوں کی مذمت کے ساتھ ساتھ یمن میں سعودی اتحاد کے جنگی جرائم کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

یمن کی وزارت برائے انسانی حقوق نے بیان میں کہا کہ جب سے اقوام متحدہ نے سعودی عرب کا نام بچوں کے حقوق کی خلاف ورزی کرنے والے ممالک کی فہرست سے نکالا ہے اس کے بعد سے یمن پر سعودی اتحاد کے حملوں میں 32 سے زائد بچے اور 22 عورتیں شہید ہوئیں۔

یاد رہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹینو گوتریش نے حال ہی میں سعودی عرب کی چاپلوسی کرتے ہوئے اس کا نام  بچوں کے حقوق کی خلاف ورزی کرنے والے ممالک کی فہرست سے نکال دیا۔

اقوام متحدہ نے اکتوبر 2017 میں  یمن کے 683 بچوں کو قتل کرنے اور یمن میں درجنوں اسکولوں پر حملہ کرنے کے جرم میں سعودی عرب کا نام بچوں کے حقوق کی خلاف ورزی کرنے والے ممالک کی فہرست میں ڈال دیا تھا۔

یاد رہے کہ یمن پر سعودی عرب کی جاری جارحیت کے نتیجے میں ہر سال تقریبا ایک لاکھ یمنی بچے حملوں، محاصرے، ادویات کی عدم رسائی اور ناقص غذا کی وجہ سے اپنی جان گنوا رہے ہیں۔

سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت  سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔

یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے ۔

 سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی منہدم کر دیا ہے لیکن اس کے باوجود سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام رہا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcdxn0onyt09o6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ