تاریخ شائع کریں2020 16 July گھنٹہ 15:14
خبر کا کوڈ : 469428

سعودی کورونا متاثرین کی تعداد دو لاکھ چالیس ہزار سے بڑھ گئی

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس ملک میں کورونا کے مزید 2 ہزار 671 نئے کیسز درج ہوئے جس کے بعد کورونا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 40 ہزار 474 ہو گئی
سعودی کورونا متاثرین کی تعداد دو لاکھ چالیس ہزار سے بڑھ گئی
سعودی عرب میں کورونا کا قہر جاری ہے اور اس ملک میں کورونا میں مبتلا ہونے والوں کی یومیہ تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

تسنیم خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس ملک میں کورونا کے مزید 2 ہزار 671 نئے کیسز درج ہوئے جس کے بعد کورونا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 40 ہزار 474 ہو گئی۔

سعودی عرب کی وزارت صحت کے مطابق کورونا سے اب تک 2 ہزار 325 افراد جاں بحق ہوئے جس سے دکھائی دیتا ہے کہ اس ملک میں کورونا سے متاثر اور جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

سعودی عرب کی وزارت صحت کی یہ رپورٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے کہ جب اکثر ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی وزارت صحت کے اعلان کردہ اعداد و شمار سے کہیں زیادہ افراد کورونا وائرس میں مبتلا اور جاں بحق ہو چکے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdccioq042bqe08.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ