تاریخ شائع کریں2020 16 July گھنٹہ 15:06
خبر کا کوڈ : 469426

ایران کے نائب وزیر خارجہ کا دورہ افغنستان

ایران کے نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ افغانستان کا دورہ کیا۔ انہوں نے بدھ کے روز افغان محکمہ خارجہ کے قائم مقام حنیف اتمر سے ہونے والی ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان جامع اسٹریٹجک تعاون کے معاہدے کو حتمی شکل دینے پر زور دیا
ایران کے نائب وزیر خارجہ کا دورہ افغنستان
افغانستان کا دورہ کرنے والے نائب ایرانی وزیر خارجہ نے افغان محکمہ خارجہ کے قائم مقام حنیف اتمر سے ملاقات کی اور افغان امن عمل اور افغان گروہوں کے مابین گفتگو اور مذاکرات کی حمایت کا اعلان کیا۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ افغانستان کا دورہ کیا۔ انہوں نے بدھ کے روز افغان محکمہ خارجہ کے قائم مقام حنیف اتمر سے ہونے والی ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان جامع اسٹریٹجک تعاون کے معاہدے کو حتمی شکل دینے پر زور دیا۔

سید عباس عراقچی نے چار دہائیوں کی جنگ کے بعد افغان عوام کی کوششوں سے حاصل ہونے والی کامیابیوں بشمول ملک کی آئین اور جمہوریت کے قیام کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے افغانستان سے مشترکہ مفادات اور ساتھ ہی افغان امن عمل میں تعاون کے حوالے سے افغان حکومت کے ساتھ تعاون پر آمادگی کا اظہار کیا۔

انہوں نے افغانستان سے تعلقات کے مزید فروغ اور دونوں ملکوں کے درمیان طے پانے والے معاہدوں کوعملی جامہ پہننانے پر بھی زور دیا۔

اس ملاقات کے دوران، دونوں فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور سیمت افغان امن عمل، بین الاقوامی اور علاقائی مسائل بشمول کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے رونما ہونے والے بحران، باہمی معاشی تعاون بشمول چابہار پورٹ اور وسطی ایشیا کے ٹرانزٹ راستوں میں تعاون سے متعلق بات چیت کی۔

اس کے علاوہ انہوں نے جامع تعاون معاہدے کے روڈ میپ اور جامع اسٹریٹجک تعاون کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کیلئے وقت کے تعین سے اتفاق کیا۔
https://taghribnews.com/vdcauonyi49niy1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ