تاریخ شائع کریں2020 15 July گھنٹہ 19:14
خبر کا کوڈ : 469380

ایرانی اور یمنی وزرائے خارجہ کے درمیان ویڈیو لنک پر رابطہ

ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنی گفتگو میں تاکید کی ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ سے سیاسی کوششوں کو ہی یمن کے بحران کا واحد راہِ حل قرار دیتا رہا ہے اور اس حوالے سے متعلقہ یمنی حکام اور بین الاقوامی شخصیات کے ساتھ متعدد تعمیری مذاکرات بھی انجام دے چکا ہے
ایرانی اور یمنی وزرائے خارجہ کے درمیان ویڈیو لنک پر رابطہ
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے یمنی ہم منصب ہشام شرف عبداللہ کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے گفتگو کی ہے۔ اس گفتگو میں یمن سمیت خطے کی تازہ ترین صورتحال اور اس حوالے سے انجام پانے والی سفارتی کاوشوں پر گفتگو کی گئی۔ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنی گفتگو میں تاکید کی ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ سے سیاسی کوششوں کو ہی یمن کے بحران کا واحد راہِ حل قرار دیتا رہا ہے اور اس حوالے سے متعلقہ یمنی حکام اور بین الاقوامی شخصیات کے ساتھ متعدد تعمیری مذاکرات بھی انجام دے چکا ہے۔ محمد جواد ظریف نے یمن کے اندر کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے باوجود جارح سعودی فوجی اتحاد کی جانب سے یمن کے سخت ترین سرحدی محاصرے کے جاری رکھے جانے اور غذائی سازوسامان و ایندھن سے بھرے یمنی بحری بیڑوں کے ضبط کر لئے جانے کے اقدامات کو غیر قابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، بعض قوتوں کی جانب سے محدودیت ایجاد کرنے اور روڑے اٹکائے جانے کے باوجود کرونا وائرس سے مقابلے کے لئے یمن کو اپنی انسانی امداد کی ترسیل جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران، حسب سابق، یمن میں امن و امان اور یمنی سرحدی محاصرے کے خاتمے سے متعلق مذاکرات کی بحالی، جنگ بندی کے قیام اور خطے و بین الاقوامی سطح پر سیاسی مذاکرات و گفتگو کے دوبارہ شروع کئے جانے کے لئے اپنی تمام کوششوں کو بروئے کار لائے گا۔
https://taghribnews.com/vdcjohexyuqemtz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ