تاریخ شائع کریں2020 15 July گھنٹہ 19:13
خبر کا کوڈ : 469379

ہانک کانگ کے ساتھ چین جیسا سلوک کریں گے

امریکی صدر نے ہانگ کانگ کے بارے میں چین کی پالیسی پر ایک بار پھر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ آج کے بعد سے اس کے ساتھ بھی وہی سلوک کیا جائے گا جیسا چینی علاقوں کے ساتھ کیا جا رہا ہ
ہانک کانگ کے ساتھ چین جیسا سلوک کریں گے
امریکی صدر نے ہانگ کانگ کے بارے میں چین کی پالیسی پر ایک بار پھر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ آج کے بعد سے اس کے ساتھ بھی وہی سلوک کیا جائے گا جیسا چینی علاقوں کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔

چین کی نیشنل پیپلز کانفرنس نے تیس جون کو ہانگ کانگ سیکورٹی بل کی منظوری دی تھی جس نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے غم و غصے کی آگ کو بھڑکا دیا ہے۔

اس قانون کا اطلاق علیحدگی پسندوں اور ایسے افراد پر ہوگا جو ہانگ کانگ میں دہشت گردی پھیلانے یا اس کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا ارادہ رکھتے ہوں۔

امریکی صدر نے بدھ کے روز ایک بار پھر چین پر کورونا وائرس کے حوالے سے حقائق چھپانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ عالمی ادارۂ صحت چین کی کٹھ پتلی بنا ہوا ہے۔ امریکہ نے عالمی ادارہ صحت پر چین کے تسلط کا الزام عائد کرتے ہوئے اس ادارے سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کے حوالے سے اپنی حکومت کی کارکردگی کا دفاع کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ بہت جلد کورونا ویکسین کی تیاری کے بارے میں اچھی خبریں سننے کو ملیں گی۔
https://taghribnews.com/vdchqwnkw23n-xd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ