تاریخ شائع کریں2020 15 July گھنٹہ 19:06
خبر کا کوڈ : 469377

پاکستان کا موجودہ نظام غریب دشمن ہے

قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کے 112 اسیران کی ضمانت پر رہائی کے بعد اُن سے آن لائن گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے انصاف کی جدوجہد میں ایک لمحہ تاخیر نہیں کی، ہمارے بس میں جنگ لڑنا ہے مگر فیصلہ کرنا کسی اور کے بس میں ہے
پاکستان کا موجودہ نظام غریب دشمن ہے
قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کے 112 اسیران کی ضمانت پر رہائی کے بعد اُن سے آن لائن گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے انصاف کی جدوجہد میں ایک لمحہ تاخیر نہیں کی، ہمارے بس میں جنگ لڑنا ہے مگر فیصلہ کرنا کسی اور کے بس میں ہے، میں اپنے عظیم کارکنان سے کہوں گا چہرے بدل گئے ہیں مگر ہمارا دشمن نظام نہیں بدلا اسی لئے آج بھی مشکلات، رکاوٹوں اور پریشانیوں میں کوئی کمی نہیں آ رہی، یہ نظام ہلاکو خان ہے جو پاکستان اور اس کے غریب عوام کو ہلاک کرتا چلا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ نظام غریب کا دشمن ہے، ایمانداری کا دشمن ہے، کردار اور دیانتداری کا دشمن ہے، اس نظام کی وجہ سے کمزور کو جلدی انصاف نہیں ملتا، ہم نے پاکستان کے چوٹی کے وکلاء کے ذریعے انصاف کی جدوجہد کی، وکلاء نے انصاف کی جنگ لڑنے کا حق ادا کیا، مگر یہ نظام انصاف کے راستے کا بھاری پتھر ہے۔
 
انہوں نے فرداً فرداً تمام رہائی پانیوالے اسیران کا نام لے کر ان کی عظیم قربانی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ آپ میرے دل کا سرور میری آنکھوں کو نور ہیں، کارکنان ناحق جیلوں میں تھے، مگر کوئی دن ایسا نہیں کہ میں نے اپنے عظیم کارکنان کیلئے دعا نہ کی ہو۔ انہوں نے حصول انصاف کی جدوجہد میں شاندار انداز میں قانونی جنگ لڑنے پر مخدوم مجید حسین شاہ ایڈووکیٹ، محرم علی بالی ایڈووکیٹ، نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ، شکیل ایڈووکیٹ کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاون کیس کی کچھ اپیلیں لاہور ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں ہیں، وہاں پاکستان کے مایہ ناز وکیل بیرسٹر علی ظفر ایڈووکیٹ، ڈاکٹر خالد رانجھا ایڈووکیٹ، جسٹس(ر) اقبال احمد سدھو ایڈووکیٹ اور اظہر صدیق ایڈووکیٹ انصاف کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حصول انصاف کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے، ہم پُراُمید ہیں کہ بلاآخر سانحہ ماڈل ٹاون کے منصوبہ ساز عبرتناک انجام سے دوچار ہونگے اور مظلوم فتح یاب ہونگے۔
https://taghribnews.com/vdcfe1djew6dvma.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ